ٹریفک کی روانی کیلئے ٹوبہ میں 18چیک پوائنٹس قائم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی نگرانی میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے مو ثر اقدامات جاری ہیں۔ ٹریفک کی روانی اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر (ڈی ٹی او) عاطف ندیم کی زیر قیادت ضلع بھر میں 18 چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ان چیک پوائنٹس پر ایک ہفتے کے دوران 3709 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 2781 گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائی گئیں۔ ان خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 22 لاکھ 92ہزار 950روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 3 ایف آئی آرز کا اندراج بھی کروایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں