منڈی صادق گنج میںLPGریفلنگ مافیا اور سول ڈیفنس میں آنکھ مچولی جاری

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)ایل پی جی ریفیلنگ مافیا اور سول ڈیفنس میں آنکھ مچولی جاری۔ سول ڈیفنس کے ملازمین افسران کی آمد سے قبل آگاہ کر دیتے ہیں جس سے افسران کو ہر بار ناکامی ہوتی ہے۔ ایل پی جی گیس کی کھلے عام ریفیلنگ کا خطرناک دھندہ اب بھی جاری ہے حکومت پنجاب کی جانب ایل پی جی کی غیرقانونی ریفیلنگ کے خلاف کریک ڈان کے سبب یہ خطرناک دھندہ مزید خطرناک ہو چکا ہے پہلے بھی ایل پی جی گیس کی کھلی غیرقانونی ریفیلنگ تمام مین روڈز اور آبادی کے درمیان کی جاتی تھی لیکن اب کریک ڈان کے آغاز کے ساتھ ہی ایل پی جی گیس کی غیرقانونی ریفلنگ میں ملوث افراد نے گلی محلوں کے عین بیچوں بیچ مکانات کرائے پر لے کر وہاں گیس کی غیرقانونی ریفیلنگ شروع کر رکھی ہے جس سے شہریوں کی جانیں مزید خطرات کا شکار ہو چکی جبکہ سول ڈیفنس کے ملازمین کھلی گیس کی غیرقانونی ریفیلنگ میں ملوث افراد کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں جو انہیں افسران کی آمد سے آگاہ کر دیتے ہیں جس سے افسران کو ناکام لوٹنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں