سرگودہا (بیورو چیف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کلینک آن ویل پراجیکٹ شہریوں کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کے ہمراہ چک نمبر 116 شمالی میں کلینک آن ویل کا معائینہ کیا۔ انہوں نے ادویات، الٹرا ساونڈ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو موقع پر چیک کیا اور علاج کی غرض سے آئے مرد و خواتین سے پراجیکٹ بارے فیڈ بیک لیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ سرگودہا میں فروری 2024 سے کلینک آن ویل پراجیکٹ شروع کیا گیا۔ ایک طے شدہ شیڈول کے تحت وزیر اعلی پنجاب کے وژن صحت کی دستک آپ کی دہلیز” کلینک آن ویلز کے زریعے دیہی علاقوں کے مکینوں کے مفت شوگر ٹیسٹ، بلڈ پریشر،خون کی کمی کے ٹیسٹ ،بچوں میں غذائی کمی کا معائینہ اور حاملہ خواتین کو مفید مشورے دینے کیساتھ ای سی جی اور ایکسرے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ مرحلہ وار ایمبولینسز ضلع کے تمام علاقوں میں بھیجی جاتی ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا کہ کلینک آن ویل پراجیکٹ کی سہولیات بارے شہریوں کو بھرپور آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔



