ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) سیکرٹری لائیو سٹاک کی خصوصی ہدایت پر اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی مشاورت سے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے ضلع بھر میں “کسان لائیو سٹاک بیٹھک”کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد مویشی پال حضرات کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جانوروں کی صحت کی بہتر دیکھ بھال کے لیے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔اس ضمن میں نمبردارز کے تعاون سے یونین کونسل کی سطح پر بیٹھک کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں کسانوں کو ADRS-FARMER ایپ کے استعمال کے طریقہ کار سے آگاہی دی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے مطابق اس اقدام سے مویشی پال حضرات کو جانوروں میں بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج کی سہولت میسر آئے گی۔ اب لیبارٹری جانے کی زحمت کے بغیر کسان اپنے موبائل فون کے ذریعے ایپ پر بیماری کی اطلاع دے کر ماہرین سے رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔



