فیصل آباد چیمبر کی 50 سالہ تقریبات’ شیلڈز تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پچاس سالہ تقریبات کے موقع پر مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے سرکردہ افراد میں خصوصی شیلڈز تقسیم کی گئیں’ فیصل آباد کی معروف سیاسی سماجی’ کاروباری شخصیت چوہدری محمد یاسین کسانہ کو بھی خصوصی شیلڈ دی گئی’ تقریب کے میزبان میاں محمد ادریس’ سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری’ FCCI کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے اپنے ہاتھوں سے چوہدری محمد یاسین کسانہ کو شیلڈ دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں