محنت کش کرین سے گر کر لقمہ اجل بن گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھمرہ روڈ پر نشاط آباد پل کے قریب فیکٹری میں کام کرتے ہوئے کرین سے گر کر محنت کش جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ جھمرہ روڈ پر نشاط آباد پل کے قریب سٹیل مل فیکٹری میں محنت کش احتشام کرین پر چڑھ کر کام کر رہا تھا کہ اچانک پائوں پھسلنے سے کرین سے گر کر بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں