گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا حکم

لاہور (بیوروچیف) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمیمقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے انتظامی جج منظر علی گل کی عدالت میں 5اکتوبر کو پی ٹی ائی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے موقف اپنایا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ، حماد اظہر سعید سندھو اور شہباز احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ مستی گیٹ کی پولیس نے علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں