تجاوزات کے خاتمے اور پرائس کنٹرول کنٹرول کیلئے اتھارٹی متحرک

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے زیر صدارت خصوصی اجلاس، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو 30ستمبر تک فنکشنل کرنیکا ہدف دیا گیا’تفصیلات کیمطابق اتھارٹی کے تحت صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کئے جائینگے’ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی مئی میں لاہورڈویژن میں فنکشنل ہوگی۔ پیرا تجاوزات کے خاتمے،پرائس کنٹرول اوردیگر امورسرانجام دے گی.14اگست تک پیراکو تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں فنکشنل کردیا جائے گا۔ پیرا 519انفورسمنٹ افسران ودیگر سٹاف کی ابتدائی ٹریننگ مکمل کرلی گئی۔ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام ٹریننگ ونگ قائم کرنے کا فیصلہ ہوگا، پیرا کے ڈائریکٹر جنرل نے سٹاف ورکنگ اوردفاتر کے قیام سے متعلق آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں