SDOسب ڈویژن طارق کی کارکردگی بہترین ہے

سرگودھا (بیوروچیف)ایس۔ڈی۔او واپڈا سب ڈویژن طارق آباد شہزاد علی کی عوام دوست پالیسی نے دل جیت لیے کارکردگی میں سب سے آگے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت بجلی صارفین کی مشکلات میں نمایاں کمی سب ڈوژن طارق اباد میں آنے والے سائلین نے سکھ کا سانس لیا ۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا سرگودھا سب ڈویڑن طارق آباد کے نوجوان SDO شہزاد علی نے جب سے چارج سنبھالا ہے بجلی کے بھاری بلوں سے ستائے عوام کو ہر ممکن ریلیف مل رہا ہے دیگر عملے کی کارکردگی بھی مثالی جن میں لائن سپریڈنٹ میاں زاہد اور ایس۔ڈی۔سی ثاقب شاہد قابل تعریف ہیں جو دفتر میں رہ کر بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں دفتر میں واپڈا سے متعلق ہر کام عین میرٹ پر ہو رہا ہے SDO شہزاد علی نے اپنے آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھولے ہیں شہزاد علی ایک محنتی اور ملنسار افسر ہیں انکے انقلابی اقدامات سے سب ڈویژن طارق آباد کارکردگی میں سب سے اگے ہے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں