سرگودھا (بیورو چیف) مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے مہنگائی کے جن نے بازاروں سے گاہکوں کو غائب کرنا شروع کردیا ہے بازاروں میں بظاہر رش تو نظر آرہا ہے مگر اکثریت ان میں ایسے لوگوں کی ہے جو صرف دل کی تسلی کیلئے ریٹ پوچھنے آتے ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس و انجمن تاجران بلاک نمبر 2 سرگودھا کے صدر میاں محمد عمران نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی’ بے روزگاری جس خوفناک حد تک بڑھ رہی ہے اس سے آنیوالے دنوں میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا ۔




