والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں

کمالیہ( نامہ نگار)کمالیہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا 350 کے قریب ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کما لیہ میں بھی آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جو کہ 25 اپریل تک جاری رہے گی اس دوران 70 ہزار کے قریب پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلائے جائیں گے 350 کے قریب ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی ان ٹیموں کی نگرانی کے لیے 60 کے قریب انچارج مقرر کیے گئے ہیں جو ان ٹیموں کی نگرانی کریں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں