صرافہ بازار کے چاروں اطراف سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں

سرگودھا (بیورو چیف) سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت صرافہ بازار کے چاروں اطراف بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے چاہئیں اس کے علاوہ ہماری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ یہ اربوں روپے مالیت کا کاروبار کرنیوالی مارکیٹ ہے اس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے چاروں اطراف آہنی گیٹ لگانے کی اجازت دی جائے دو اطراف میں گیٹ نصب ہیں جبکہ گیس والی گلی اور چوڑیوں والی گلی اردو بازار کی جانب بھی گیٹ لگانے کی اجازت دی جائے صرافہ ایسوسی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت یہ گیٹ لگا لے گی ان خیالات کا اظہار انجمن صرافہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اسلام’ نائب صدر آصف چشتی’ فنانس سیکرٹری مرزا عادل بیگ اور خرم جبار نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں