گرمی کی لہر ‘ہنگامی بنیادوں پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم

کمالیہ( نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبہ بھر میں شدید گرمی کی لہر ہیٹ ویوسے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں کمالیہ کے مرکزی مقام کلمہ چوک پر بھی ایک خصوصی ہیٹ ویو ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ اور مقامی میونسپل کمیٹی کی جانب سے قائم کیے گئے اس کیمپ میں شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جن میں ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی، آر ایس ری ہائیڈریشن سلوشن کے ذریعے جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے کی سہولت، ابتدائی طبی امداد، اور ٹھنڈی پٹیاں شامل ہیں۔ریلیف کیمپ پر موجودریسکیو 1122کے اہلکاران، طبی عملہ اور رضاکار دن بھر شہریوں کی خدمت میں مصروف نظر آتے ہیں۔ کیمپ میں آنیوالے افراد نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا کہ وہ گرمی کی اس شدید لہر میں عوام کی صحت اور سلامتی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں