پہلگام حملہ’ بھارتی فالس فلیگ ڈرامہ پرسوالات اٹھ گئے

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) پہلگام حملے کے بھارتی فالس فلیگ ڈرامے پر کئی سوالات اٹھ گئے، مودی سرکار حملے میں ہلاک افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھا رہی؟ مارے جانے والے نام نہاد دہشتگردوں کی لاشیں کہاں ہیں؟ مودی کا گودی میڈیا ایک خاتون کی فوٹو شاپ تصویر نشر کر رہا ہے، فوٹو شاپ تصویرمیں ایک مرد لیٹا ہوانظر آرہا ہے، خون کہاں ہے؟ جس وقت حملہ ہوا۔را سے جڑے سوشل میڈیا اکائونٹس نے پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا شروع کیا، حملے اور را سے جڑے سوشل میڈیا پراپیگنڈے کی ٹائمنگ پر بھی سوال اٹھتا ہے، بھارتی فوج کی اتنی سخت سکیورٹی میں ایساحملہ کیسے ہوسکتا ہے؟جب کوئی مغربی یا امریکی اعلیٰ عہدیدار بھارتی دورے پر ہوتے ہیں تو اس دوران ہی ایسے واقعات کیوں رونما ہوتے ہیں؟ مودی سرکارفالس فلیگ حملے میں پاکستانی مداخلت کے ثبوت دنیا کو کیوں نہیں دکھا رہی؟مودی سرکارثبوت کے طور پر آلات، ٹریس کالز، تصویری یا ویڈیو شواہد سامنے کیوں نہیں لارہی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں