کچہری بازار سے گرفتار 2دکاندار ٹمپرڈ اور کلون شدہ موبائل فروخت کرنے میں ملوث نکلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کچہری بازار میں ایف آئی اے سائبر کرائم کی طرف سے حراست میں لئے جانیوالے دو دکاندار ٹمپرڈ اورکلون شدہ موبائل فروخت کرنے میں ملوث نکلے، ایف آئی اے نے پکڑے جانیوالے دکانداروں فیصل احمد سے 15 اور فاروق سے 2فون برآمد کر کے مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کرد ی ہے۔ ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ٹیم نے کچہری بازار میں موبائل فون کی غیر قانونی فروخت کا دھندہ کرنے پر کچہری بازار سے دو دکانداروں فیصل اور فاروق کو حراست میں لیکر موبائل فونز بھی قبضہ میں لئے تھے۔ جس پر کچہری بازار موبائل فون فروخت کرنیوالوں نے مبینہ طور پر ایف آئی اے کی کارروائی پر احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا تھا۔ تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم کی طرف سے حراست میں لئے جانے والے دکانداروں کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق پکڑے جانیوالے 2دکانداروں کے قبضہ سے 17موبائل فونز برآمد ہوئے اور وہ جو کہ فونز کو ٹمپرڈ اور کلون شدہ موبائل فون کی غیر قانونی خرید وفروخت میں ملوث نکلے ہیں اور مزید برآمدگی اور ان کا نیٹ ورک پکڑنے کیلئے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پکڑے جانیوالے ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں