ناصرباجوہ SSP انوسٹی گیشن تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد سمیت پنجاب کے 10پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو لاہور ناصر محمود باجوہ کوایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد تعینات کر دیا جو آئندہ چند روز میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لینگے۔ جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد کیپٹن (ر) علی بن طارق کو ڈی پی او لودھراں تبدیل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں