PTIرہنما ٹیپو کا نام PNIL لسٹ سے نکالنے کا حکم

لاہور (بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالحسیب ٹیپو کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف تھا کہ دونوں مقدمات میں درخواست گزار نے ضمانت لے رکھی ہے، درخواست گزار عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانا چاہتا ہے، حکومت نے بغیر کسی وجہ کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیا ایف آئی اے پراسکیوٹر کے مطابق درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، نام PNIL سمیت تمام لسٹوں سے نکال دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں