سالانہ200انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)زرعی سائنسدانوں نے سال میں 200دن انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار کر لی۔فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے شعبہ اینیمل ہیسبنڈری کے سائنسدانوں نے یونی گولڈ کے نام سے مرغیوں کی ایسی نسل تیار کی ہے جو سالانہ 200 انڈے دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی بہتر صلاحیت رکھتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک یونی گولڈ کے نام سے ایک بریڈ ہم نے یہاں پر بنائی ہے جس کی یہ کوالٹی ہے کہ ایک تو جو ایگز ہیں وہ ایک سال میں 200سے زیادہ دیتی ہیں اور جو عام دیسی ہیں وہ سال میں 70سے 80انڈے دیتی ہیں اور اس میں فیڈر لوڈ کم ہے اس وجہ سے ہیٹ اسٹریس کو برداشت کرتی ہیں۔جامعہ زرعی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں 65سال بعد ایک ایسی مرغی کی نسل تیار کرنے میں کامیابی ملی ہے جو دیہی مرغبانی کے لیے زیادہ مفید ہے۔اب دونوں بریڈز ایسی ہیں کہ جہاں پر بھی آپ اس کو لیں گے یا پالیں گے انڈے بھی بڑھیں گے اور گوشت کی ضرورت بھی پوری ہو گی۔یونی گولڈ نامی اس مرغی کی نسل کی تیاری کے بعد اسے کسانوں تک پہچانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ دیہی مرغبانی میں اضافہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں