بجلی سمیت روز مرہ کی تمام اشیاء سستی ہو چکی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک سال میں ملک اورعوام کوجس طرح مشکلات سے نکالااس سے ثابت ہوتا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہی معاشی استحکام اورغریب عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کر سکتی ہے-بجلی کی قیمت میں کمی سمیت روزمرہ کی تمام اشیا سستی ہوچکی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں اربوں روپے سے سینکڑوں غریب خاندانوں کی بچیوں کے گھر آ بادکئے گئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے دوراقتدار میں ملک اورقوم کی بہتری کے لیے کوئی کارنامہ ہے توبتایا جائے؟-میاں نوازشریف کے ہر دورمیں عوام خوشحال اورملک ایک باوقارسمت میں چلتا رہا اگر 2017میں سازش نہ کی جاتی تواج ملک اورعوام مشکلات کاشکارنہ ہوتے ۔ انہوں نے نہروں کے معاملے پر سندھ اورپنجاب میں راستے بلاک کرنے کے عمل کو معیشت کے لئے نقصان قراردیااورکہاکہ ایسے معاملات سڑکوں پرنہیں ٹیبل اور پارلیمان میں بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں