FCCIنے ہر مشکل وقت میں تاجروں کی رہنمائی کی

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کے سابق نائب صدر سپریم انجمن تاجران اورکریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازارکے صدر حاجی اسلم بھلی نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی گولڈن جوبلی کے موقع پر FCCI کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ ، قائدین نیشنل گروپ میاں محمد ادریس، میاں جاوید اقبال اور چیمبر کے تما م ممبران و عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی ترقی کیلئے میاں محمد ادریس اور میاں میاں جاوید اقبال کی قیادت میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیںفیصل آباد چیمبرنے ہر مشکل وقت میں تاجروںصنعتکاروں کی بر وقت رہنمائی کی اور انہیںمختلف خدمات فراہم کیںاور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے حاجی اسلم بھلی نے کہاکہ فیصل آبادکی تاجر برادری فیصل آبادچیمبرآف کامرس کی مزیدمربوط ترقی کیلئے میاںمحمدادریس اور میاںجاوید اقبال کی قیادت میں نیشنل گروپ کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی تاجروں اور عوام کے مسا ئل کے حل کیلئے مل کر تمام وسائل بروئے کار لائینگیانہوں نے کہا کہ فیصل آباد سے بین الاقوامی پروازوں کے سلسلے کا آغاز بھی FCCI کا طرہ امتیاز ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں