RPUکے عہدیدار عبدالسمیع کے بھائی علی رضا کی دعوت ولیمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ریلوے پریم یونین کے زونل جوائنٹ سیکرٹری عبدالسمیع کے بھائی علی رضا کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، زونل صدر ظہیر الدین بابر، فورمین ڈیزل شیڈ محمد خورشید خان، ساجد عمران، فراقت خان، چوہدری تنویر احمد، امان اللہ، شان بھٹی سمیت دوست احباب نے شرکت کی۔اس موقع پر خالدمحمودچوہدری نے علی رضا کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کااظہارکیااور دعاکی کہ رب کریم نوبیاہتاجوڑے کو دین و دنیا کی تمام خوشیاں عطافرمائیں اور اللہ کریم ان کی زندگی کے اس مبارک سفرمیں کامیابی وکامرانی عطافرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں