کسی قوم کی ترقی تعلیم سے مشروط ہوتی ہے

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی ڈویژنل پبلک سکول و انٹر کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے تعلیمی بورڈ سرگودہا کے زیر اہتمام منعقدہ میٹرک اور ایف ایس سی کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء وطالبات میں نقد انعامات و شیلڈز تقسیم کیں۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان کے علاوہ تمام محکموں کے افسران اور طلبہ، اساتذہ، والدین بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں کمشنر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات کو شاباش اور مبارکباد دی۔ اْن کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم سے مشروط ہے ، نوجوان نسل کو جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اساتذہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا استاد طالبعلم کی شخصیت سنوارتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں