ریلوے اسٹیشن صفدر آباد کے باہر گارڈن بنایا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے اسٹیشن کا عملہ اپنی مدد آپ کے تحت عمارت کے باہر خالی جگہ پر جہاں آوارہ گردوں نے قبضہ جما رکھا ہے،منی روز گارڈن بنانے کا کام شروع کرے ،صفدرآباد کے شہری بھرپور مدد کریں گے۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندہ کو شہریوں نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن کی عمارت سے جب باہر (exit )کریں تو لیفٹ ہینڈ پر گڑھا نما جگہ نظر آئے گی جو کہ کم از کم چار فٹ گہری ہے۔ اس پر منچلوں کے ایسے افراد کا قبضہ ہے جو کہ نہ تو کسی کی سنتے ہیں اور نہی سننے کو تیا ر ہیں۔یہ گروہ ان منچلوں پر مشتمل ہے جس کی بیک پر کچھ لوگ ہیں ۔جو کہ شہر کی ترقی اور خوبصورتی نہیں چاہتے۔یہ منچلے سارا دن کرکٹ کھیلتے رہتے ہیں اور کرکٹ بال مسافروں کو لگتے جس سے کئی بار لوگ زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں