ویسٹ مینجمنٹ کا موثر نظام عوام کی صحت کیلئے ضروری ہے

سرگودہا (بیورو چیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھراء پنجاب پروگرام پر ضلع خوشاب میں پیش رفت کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر، ممبر صوبائی اسمبلی ملک آصف بھاء اور سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں ایس ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی، صفائی کے نظام میں بہتری، شہری شکایات کا ازالہ سمیت دیگر آمور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایم پی اے آصف بھاء نے ستھرا پنجاب بارے عوامی آراء اور کمپنی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔کمشنر نے ایس ڈبلیو ایم سی افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید مشینری کا استعمال یقینی بنایا جائے اور عوامی شکایات کے فوری حل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کا موثر نظام نہ صرف عوامی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ شہر کی خوبصورتی اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے بھی اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں