کسی کو پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کینال کے معاملات پر دھمکیاں دینے کی بجائے ایک ٹیبل پربیٹھ کر بات کریں حکومت چھوڑنیکی دھمکی صرف سندھ کی ایک جماعت کو مطمئن کرنے کے لیے ہے ۔آ ئینی عہدے رکھنے والے ایساکام نہیں کرسکتےـ وفاقی اور پنجاب حکومت ملک اور عوام کی بہتری کیلئے جو عملی اقدامات کررہی ہے اس کا مقابلہ نہیں کیاجاسکتاـکسی صوبے کا پانی دو سرے صوبے کے حصے میں نہیں جاسکتااس امر کو یقینی بنانے کیلئے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔ ا نہو ں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ میاں نواز شریف خوداور وزیراعظم شہباز شریف اس مسئلہ پرپیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کرناچاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں