بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا والدین کی اولین ترجیح ہونی چاہیے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے انسداد پولیو مہم کے دوران مہم کے دوران 4لاکھ 33ہزار 838بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے 1916موبائل، 106 فکسڈ اور 49 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر اور مختلف عوامی مقامات پر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ ان ٹیموں کو بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز اور دیگر اہم مقامات پر بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہ سکے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے مہم کے دوران سخت مانیٹرنگ کا نظام نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا والدین کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور انسداد پولیو مہم میں عوام کا مکمل تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلائیں اور گھر پر موجود رہ کر ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی مشن ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی غیر سنجیدگی کی گنجائش نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں