تھانہ ستیانہ کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ سرکل ڈویژن ایس پی محمد ضیاء الحق کی ہدایت پر ستیانہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری ، تفصیلا ت کے مطابق جڑانوالہ ایس پی جڑانوالہ ڈویژن کی ہدایت کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ رانا زاہد محمود نے جرائم کیخلاف اپنی کارروائیوں کو مزید تیز کرتے ہوئے دوران گشت 434گ ب کے رہائشی عمر حیات سے تلاشی پر 1120گرام ہیروئن برامد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ رانا زاہد محمود نے کہا کہ تھانہ ستیانہ کے علاقے سے منشیات فروشی کرنے والے اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی کامیاب کاروائی پر ایس پی جڑانوالہ ڈویژن محمد ضیاء الحق نے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ رانا زاہد محمود اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ پولیس منشیات فروشوں اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے بلا تفریق اور بھرپور طریقے سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ایسے جرائم کی اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں