نواز شریف کی آج وطن واپسی

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آج جمعرات کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔ جمعہ 25اپریل کو جاتی عمرہ میں نواز شریف سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف کی آمد کے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں