کمالیہ سٹی کے بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار،شہریوں کی زندگی اجیرن

کمالیہ(نامہ نگار)شہر کے معروف تجارتی مراکز صدر بازار، اقبال بازار اور ریلوے روڈ میں ناجائز تجاوزات نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ فٹ پاتھوں پر ریڑھیاں، سٹالز اور غیر قانونی دکانوں کی بھرمار نے نہ صرف پیدل چلنے والوں کا راستہ بند کر دیا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ان بازاروں میں ہر طرف بے ہنگم ریڑھیاں، چھابڑی فروش اور عارضی تعمیرات نے گزرگاہوں کو گھیر رکھا ہے ۔ خاص طور پر خواتین، بچے اور بزرگ افراد کو چلنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فٹ پاتھ اب صرف نام کے رہ گئے ہیں، جہاں سے گزرنا کسی امتحان سے کم نہیں ۔ تجاوزات ہٹانے کے بعد کچھ ہی دنوں میں دوبارہ وہی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ مستقل منصوبہ بندی اور سنجیدہ حکمت عملی کے بغیر حل نہیں ہو سکتا۔شہری حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالیں تاکہ عوام کو سکھ کا سانس نصیب ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں