شاہ سراج الحق کا عرس مبارک 27-28 اپریل کو ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) برصغیر پاک و ہند کے معروف روحانی پیشوا حضرت قبلہ شاہ محمد سراج الحق چشتی صابری کا سالانہ عُرس مبارک مورخہ 28,27اپریل2025 بمطابق 28 ،29 شوال بروز اتوار ،پیر مرکز جماعتِ سراجیہ لال کوٹھی آبادی جیون سنگھ والا پیپلزکالونی نمبر1میں عقیدت و احترام سے انعقاد پذیر ہوگا ۔ تقریبات کی صدارت امیر جماعتِ سراجیہ صاحبزادہ ڈاکٹر مسرورالحق شہزاد چشتی صابری سراجی کریں گے جبکہ صاحبزادہ خالد منصور چشتی صابری سراجی،صاحبزادہ نوید الحق چشتی صابری سراجی اور صاحبزادہ توقیر الحق چشتی صابری سراجی مہمانِ خصوصی ہونگے۔تقریبات ِ عرس کا آغاز مورخہ 27اپریل بروز اتوار بعد نمازِفجر قرآن خوانی سے ہو گا۔نمازِظہر کے بعد محفلِ نعت خوانی ہو گی۔نمازِ مغرب کے بعد محفل ِذکر ہوگی اور علمائے کرام قبلہ شاہ محمد سراج الحق صاحب کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالیں گے ۔بعدازاں جنرل سیکرٹری جماعتِ سراجیہ صاحبزادہ محمد نویدالحق چشتی صابری سراجی کا خصوصی خطاب ہو گا۔ نمازِ عشاء کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا ۔مورخہ28 اپریل بروزپیر اعلی الصبح نمازِ تہجد باجماعت ادا کی جائیگی اور پھر محفلِ ذکر ہو گی ۔نمازِفجر کی ادائیگی کے بعد تمام حاضرین کو ناشتہ دیا جائے گا۔8:00بجے صبح محفل ِ ختم شریف ہوگی ۔آخر میں اجتماعی دُعا کے ساتھ ہی تقریباتِ عُرس اختتام پذیر ہونگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں