ریسکیو1122کی سیلاب سے نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائز

سرگودہا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے ریسکیو 1122 ہیڈ کوارٹر پر سیلاب جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مختلف محکموں کی مشترکہ موک ایکسرسائز کا موقع پر جاکر جائزہ اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں بارے بریفننگ لی۔ اس موقع پر ضلعی ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور فیلڈ اسٹاف بھی موجود تھا۔ اس مشق کا مقصد کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں بروقت، مربوط اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنانا تھا۔ مشق کے دوران ریسکیو 1122، محکمہ صحت، پولیس، محکمہ انہار، سول ڈیفنس، میونسپل کارپوریشن، اور دیگر متعلقہ محکموں نے اپنی کارکردگی اور تیاریوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ایک فرضی سیلابی صورتحال میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور ریسکیو آپریشنز کا تفصیلی عملی مظاہرہ پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر کو ریسکیو 1122 کی جانب سے ایک بریفنگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں