منڈی صادق گنج میں گندم کی ناڑ جلانے کے واقعات بڑھنے لگے

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)گندم کی ناڑ جلانے کے واقعات عام۔ محکمہ زراعت محکمہ ماحولیات اور انتظامیہ کاروائی سے گریزاں پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ غیر موثر۔شہر اور گردونواح میں گندم کی فصل کی کٹائی کے بعد کھیتوں میں رہ جانے والی گندم کی ناڑ کو آگ لگائے جانے کے واقعات کثرت سے پیش آ رہے ہیں مین روذز کے اطراف میں بھی کھیتوں میں گندم کے ناڑ کو آگ لگائی جا رہی ہے جبکہ محکمہ زراعت محکمہ ماحولیات اور تحصیل و ضلعی انتظامیہ کاروائی سے گریزاں ہیں اینٹی سموگ ایکٹ اور پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ غیر موثر ہو چکا ہے ادارے اس پر عمل درآمد کرانے سے قاصر ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں