1ہفتے میں دو دو ہڑتالیں کاروباری طبقے کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں،شیخ محمد فاضل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایک ہفتے میں دو’ دو ہڑتالیںکپڑے کے چھوٹے دکانداروں کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں’ لیکن جذبہ ایمانی کا تقاضا ہے کہ ہم غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں سے بار بار اظہار یکجہتی کریں تاکہ موجودہ حکومت’ اقوام متحدہ اور دیگر امن پسند تنظیموں کو ہمارا مضبوط پیغام جائے’ ان خیالات کا اظہار ہول سیل کلاتھ سیکٹر کے صدر شیخ محمد فیصل نے اپنے آفس میں جماعت اسلامی کی کال پر26 اپریل کی شٹرڈا ئو ن ہڑتال کے سلسلہ میں ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ کی موجودگی میں کیا’ اس موقع پر فیصل آباد۔ جماعت اسلامی کی کال پر 26 اپریل کی شٹرڈائون ہڑتال کے سلسلہ میں ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ’ ہول سیل کلاتھ سیکٹر کے صدر شیخ محمد فیصل’ وکیلاں والی گلی کے صدر ڈاکٹر محمود یوسف’ گرے کلاتھ کے صدر شیخ آصف’ سابق صدر شیخ یوسف موتی’ چوہدری خالد’ شیخ عدیل ‘ شیخ تنویر کے علاوہ دیگر تاجر لیڈر بھی موجود تھے’ شیخ فیصل نے کہا کہ فیصل آباد کپڑے کے حوالے پہچانا جاتا ہے’ ہم کپڑے کے مارکیٹ کی دیگر تنظیموں وکیلاں والی گلی’ گرے کلاتھ’ جامع گلی’ مندر گلی’ رانا سنٹر’ گوردوارہ گلی’ محمدی مارکیٹ’ مکی مارکیٹ’ مبین صدیق سنٹر’ سرکلر روڈ’ سلطان مارکیٹ’ آمنہ پلازہ’ امین پلازہ ‘ کھوکھا مارکیٹ’ حرم کلاتھ مارکیٹ و دیگر تنظیموں کے منتخب نمائندوں سے مشاورت کر کے متفقہ لائحہ عمل دیں گے’اس کے لئے ہمیں ایک دن کا وقت درکار ہے’ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے شیخ محمد فیصل سمیت دیگر تاجرتنظیموں کے منتخب نمائندوں سے کہا کہ غزہ لہولہو ہے’ ہم وہاں جا کر لڑ نہیں سکتے مگر جو کچھ ہمارے ہاتھ میں ہے وہ ہمیں کر گزرنا چاہئے’ 26 اپریل کو جماعت اسلامی کال پر لبیک کہتے ہوئے اپنا کاروبار بند کر کے غزہ کے نہتے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں’ اس سارے عمل میں جماعت اسلامی کوئی کریڈٹ لینا نہیں چاہتی’ محض اللہ کو راضی کرنا مقصود ہے’ مجھے یقین ہے کہ آپ سب جواب مثبت میں آئے گا اور 26 اپریل کو آپ سب ہمارے کندھے سے کندھا ملا کرشٹرڈائون رکھیں گے اور فیصل آباد بھر میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال کریں گے’ اجلاس سے وکیلاں والی گلی کے صدر ڈاکٹر محمود یوسف’ گرے کلاتھ کے صدر شیخ آصف’ سابق صدر شیخ یوسف موتی’ چوہدری خالد’ شیخ عدیل و دیگر تاجر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں