اسرائیل عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں صدر فلاح انسانیت فانڈیشن پاکستان حافظ عبد الرائوف نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں فلسطین میں ہزاروں حاملہ خواتین معصوم بچوں اور بزرگ شہریوں کو شہید کیا گیا ہے اسرائیل عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ کے باوجود مسلمانوں کو شہید کر دیا ہے مسلمان ممالک میں اتحاد قائم ہو جائے تو فلسطین میں امن آ جائے گا اقوام متحدہ کو فلسطین میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے اور شہید کرنے کا نوٹس لینا چاہیے ضلعی جنرل سیکرٹری احسن تارڑ نے کہا کہ ہم فلسطین کے مسلمانوں کی آواز سے آواز ملا رہے ہیں اسرائیلی بربریت پر اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے فلسطین کو دنیا کا قبرستان بنا دیا گیا ہے اسرائیل کے ظلم و ستم پر پوری دنیا میں احتجاج ہو رہا ہے جبکہ ہمارے حکمرانوں کی خاموشی شرمناک فعل ہے فلسطین میں خوراک ادویات کی کمی کے باعث نیا انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے معصوم بچے خوراک ادویات اور پانی کی کمی کے باعث دم توڑ رہے ہیں مذکوران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین میں جنگ بندی کے معاہدوں پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں