کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشواپائے اعظم پوپ فرانس کیلئے خصوصی دعائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کیتھولک مسیحیو ں کے روحانی پیشوا پاپائے اعظم پوپ فرانسس کی وفات کے موقع پر کیتھولک ڈایوسیس آف فیصل آباد میں بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی قیادت میںتقریب ہوئی۔پاک ماس میں بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے شرکاء کو پاپائے اعظم کی دستاویزات کے ذریعے روح پرور پیغام سے مستفید کیا۔پاک ماس میں پاپائے اعظم کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں کہ خداوند انہیں ابدی آرام عطا فرمائے اور اپنے مقدسین میں شامل فرمائے۔پاک ماس کے بعد بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت بشپ آف فیصل آباد ڈایوسیس، فادر عابد تنویر وکر جنرل فیصل آباد،فادر خالد رشید عاصی ڈائریکٹر انسانی حقوق وامن و انصاف کمیشن فیصل آباد، فادر ظفر اقبال،فادر یعقوب یوسف ‘ بابو آصف اقبال،میڈم کرسٹینا پیٹر و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے۔پاپائے اعظم کی بین الاقوامی سطح پر مذہبی ، سماجی، روحانی، اتحاد،امن و سلامتی کے لیے خصوصی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔پاک ماس میں فیصل آباد ڈایوسیس کے فادر صاحبان، لاسال برادر صاحبان ، سسٹر صاحبات،مناد صاحبان و دیگر کی کثیر تعداد جن میں دیگر کلیسیائوں کے راہنمائوں نے بھی شمولیت کی اور پاپائے اعظم کی عقیدت میں پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔دعائیہ تقریب میں فادر صاحبان، سسٹر صاحبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں