فیصل آبادپریس کلب اور” میکس لیب” کے درمیان معاہدہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب اور معروف میڈیکل لیبارٹری “میکس لیب” کے درمیان معاہدہ (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو میڈیکل ٹیسٹ پر 40فیصد خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔معاہدے پر دستخط صدر پریس کلب شاہد علی، سینئر نائب صدر جی اے تنویر اور میکس لیب فیصل آباد کے مقامی انچارج نے کئے ۔اس موقع پر صدر پریس کلب شاہد علی نے کہا کہ موجودہ دور میں مہنگے میڈیکل ٹیسٹ ایک عام شہری کے لیے بھی چیلنج بن چکے ہیں، اور صحافی برادری بھی ان معاشی مشکلات سے محفوظ نہیں۔ ایسے حالات میں پریس کلب کی جانب سے میکس لیب کے ساتھ یہ معاہدہ ہمارے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک اہم سہولت اور فلاحی قدم ہے، جس کا مقصد ان کے طبی بوجھ کو کم کرنا ہے۔سینئر نائب صدر جی اے تنویر نے کہا کہ صحت مند صحافی ہی ایک باشعور اور ذمہ دار معاشرے کی تعمیر میں موثر کردار ادا کر سکتا ہے، اور ہم اپنے ممبران کی سہولت کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھیں گے۔میکس لیب کے نمائندے نے پریس کلب کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافی برادری کو معیاری اور قابلِ اعتماد طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں