پنجاب کو پولیو فری بنائینگے،مریم نوازشریف

لاہور (بیوروچیف) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ایمیونا ئز یشن مہم محفوظ مستقبل کے لیے ہے۔ انہوں نے ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیماریوں سے بچائو کا سب سے موثر ہتھیار احتیاط، آگاہی اور ویکسینیشن ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن مہم جاری ہے۔انہوں کہا ہے کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں