دین اسلام تمام لوگوں کے احترام کا درس دیتا ہے

سرگودھا (بیورو چیف) عشق نبیۖ کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا ہم سب کا ایمان ہے کہ نبی پاکۖ ہمارے آخری نبی ہیں اور ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئیگا ہمیں نبی پاکۖ کی تعلیمات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان کو مثالی معاشرہ بنانا ہوگا اسلام تمام لوگوں کے احترام کا درس دیتا ہے دوسروں کو بھی چاہیئے کہ وہ ہمارے مذہب کا احترام کریں تاکہ مذہبی رواداری قائم رہے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں نبی پاکۖ کے خاکوں کی اشاعت کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا حکومت کو بھی چاہیئے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں اس مسئلے کو اٹھائے ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے پاکستان میں بسنے والے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں