بلوچستان میں زلزلہ’ خوف پھیل گیا

ژوب (نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع ژوب میں 2اعشاریہ 8کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.8اور اس کی گہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ژوب سے جنوب مشرق میں 100کلومیٹر تھا۔ذرائع کے مطابق ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں