عالیہ ایوب چٹھہ ڈی پی ایس کی مستقل پرنسپل تعینات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ماہر تعلیم عالیہ ایوب چٹھہ کو ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کی مستقل پرنسپل تعینات کر دیا گیا، جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی۔ یاد رہے کہ محترمہ عالیہ ایوب چٹھہ ملک کے بہترین اداروں دانش سکول سسٹم’ ڈی پی ایس کالج اوکاڑہ’ ڈیفنس ڈگری کالج ڈی ایچ اے لاہور سمیت مختلف اداروں میں بطور پرنسپل فرائض دے چکی ہیں اور ان کی تعیناتی سے ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج کے حالات بہتر ہونگے اور طلبہ وطالبات کو اچھے اور خوشگوار ماحول میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھانے کے مواقع حاصل ہونگے۔ یاد رہے کہ سابق پرنسپل شاہد محمود کو ہٹائے جانے کے بعد ڈی پی ایس کے حالات خراب ہو گئے تھے تاہم نئی پرنسپل کی مستقل تعیناتی سے امید ہے کہ ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج کے حالات بہتر ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں