پرائیویٹ گن میں جعلی SHOبن کر رقوم بٹورتے گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اقبال ڈویژن کے ایک تھانہ میں تعینات اصلی ایس ایچ او کا پرائیویٹ گن مین جعلی ایس ایچ او بن کر سادہ لوح شہریوں سے رقوم بٹورتے ساتھی سمیت گرفتار،ملزم افتخار نے ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ بن کر اپنے ساتھی اظہر شاہ کے ذریعے بچیانہ کے علاقہ میں ناجائز اسلحہ کے مبینہ ملزم سے بھاری رقوم ہتھیانے کی کوشش کی جس کی اطلاع ملنے پر ساہیانوالہ کے اصلی ایس ایچ او نے دونوں نو سربازوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند اور گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق جعلی ایس ایچ او افتخار ریکارڈ یافتہ اور اقبال ڈویژن کے ایک تھانہ میں تعینات ایس ایچ او کا پرائیویٹ گن مین بتایا جاتا ہے جس کو اس ایس ایچ او کے ساتھ پولیس یونیفارم پہنے دیکھا گیا ہے جعلی ایس ایچ او کی اپنے ساتھی کے ذریعے رقوم کا مطالبہ کرتے آڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔ واضح رہے کہ ایسے کئی جرائم پیشہ اور ریکارڈ یافتہ ملزمان شہر کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ساتھ پولیس یونیفارم پہن کر غیر قانونی طور پر ڈیوٹی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں