رشتہ کروانے کے بہانے خاتون سے بد اخلاقی

گوجرہ(نامہ نگار)رشتہ کروانے کے بہانے بلوا کر خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانیوالے دوافراکے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔ چک نمبر 413ج ب کی کوثر پروین نے تھانہ صدرگوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کووسیم وغیرہ دو افرادنے رشتہ کروانے کے بہانے چک نمبر361ج ب میں اپنے گھر بلوایا اور اس کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔اور ملزماںموقع سے فرارہو گئے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں