ڈاکوؤں،چوروں نے گوجرہ میں ”ات مچادی”عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ ڈاکوئوں اور چوروں کے حوالے ،بلاناغہ وارداتوں کا سلسلہ جاری ۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر360ج ب کے محمد عمران نے آڑھت کی دکان بنا رکھی ہے جہاںپر موٹر سائیکل پر سو ار دو نامعلوم ڈاکوآئے اور اس کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر6لاکھ روپے نقدی چھین لئے۔چک نمبر215گ ب کا محمد عمر اپنی موٹر سائیکل پر سوارچک نمبر178گ ب کے قریب موٹر سائیکل سوارڈاکوئوں نے روک کر موٹر سائیکل چھین لی۔ڈاکوئوں نے چک نمبر154گ ب کے محمد شبیرکو روک کر7ہزارروپے نقدی،موٹر سائیکل وقیمتی موبائل چھین لیا۔نیو ماڈل ٹائون کے راشد کی کار نمبری 380اے سی آر پرجھنگ روڈ پر مارٹ سے نامعلوم چور چوری کرلی۔محلہ تاج کالونی کے ناظم جاوید کے گھر کے باہر اس کا ہار س پاورموٹر سائیکل رکشہ گھر کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم چور وں نے اس کا رکشہ چوری کرلیا۔محلہ عمران پارک کازین علی اپنے گھر کی چھت پر سویا ہواتھاکہ نامعلوم چورنے اس کے دو عددموبائل مالیت45ہزارروپے چوری لئے۔محلہ نیوماڈل ٹائون کاشہروزاپنے ماموں زاد بھائی کی شادی میں شامل تھاکہ رش کی وجہ سے نامعلوم چورنے اس کی جیب سے1لاکھ 40ہزار روپے مالیت کا موبائل چوری کر لیا چوری کر لیا۔چک نمبر296ج ب کے محمد آصف کے ڈیرہ سے نامعلوم چوروں نے 80ہزارروپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں