صحت مند معاشرے کیلئے صفائی ستھرائی انتہائی ضروری ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ستھرا پنجاب مہم پر عملدآمد جاری ہے۔اس ضمن میں ایف ڈبلیو ایم سی کے زیرِ نگرانی کام کرنے والی صفائی کی نجی کمپنی علی اینڈ کو رشید احمد کنسورشیم کی کمیونیکیشن ٹیم نے صفائی ستھرائی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرہ سے اہم ملاقات کی۔ پی آر او معاذ سعید نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک گوجرہ ڈاکٹر ارشد علی رندھاوا سے ملاقات کی اور انہیں تحصیل گوجرہ میں صفائی کے انتظامات اور اس حوالے سے جاری آگاہی مہم کے بارے میں بتایا۔ملاقات کے دوران کمیونیکیشن ٹیم نے ڈاکٹر ارشد علی رندھاوا کو صفائی کی ضرورت اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا بھرپور تعاون کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر ارشد علی رندھاوا نے اس اقدام کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی محکمہ کی جاری کمپین میں صفائی کے اس اہم موضوع کو بھی شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے صفائی ستھرائی انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلے میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اس مشترکہ کوشش کا مقصد تحصیل گوجرہ کے شہریوں میں صفائی کے شعور کو بیدار کرنا اور انہیں اپنے علاقے کو صاف رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں