امریکہ ایران اختلافات برقرار

مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) عمان میں ایران امریکا مذاکرات کا تیسرا دور ختم مکمل ہوا تاہم دونوں ممالک کے درمیان سنگین اختلافات تاحال برقرار ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق مذاکرات کے تیسرے دور میں تکنیکی بات چیت شامل تھی۔ ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی وفد کی قیادت صدر ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کی۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے آگے بڑھنے کے لیے سنجیدہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ بعض سنگین اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ تیزی سے پیشرفت کر سکتے ہیں۔امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز رہے۔ مذاکرات میں یہ طے پایا کہ جلد ہی یورپ میں دوبارہ ملاقات کی جائے گی۔وائٹ ہائوس نے مذاکرات کی میزبانی کرنے پر عمان کا شکریہ ادا کیا۔ عمانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چوتھے مرحلے کی بات چیت دو مئی کو ہوگی۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات سنجیدہ ماحول میں ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں