بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہاہے کہ سندھ طاس معاہدے کے معطل کرنے کے حوالے سے بھارت کا بیان بچگا، احمقانہ اور غیر قانونی ہے ، 1کروڑ 80لاکھ صارفین کو 56 فیصد تک سستی بجلی فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے بجلی صارفین کو بڑی خبر سنادی اورکہا ہر صارف خود بل بنوا سکے گا۔ رواں سال کمپنیوں نے 160ارب روپے کی بچت کی ہے، ایک سے 2ہفتے کے اندر میٹر ریڈر سے آپ کو آزاد کرنے جا رہے ہیں ، ہر صارف اپنے فون سے میٹر کی تصویر بنا کر کر ایس ڈی او کو بھیج کر بل بنوا سکے گا۔ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے دوسرے کانووکیشن اور بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا بھارت کے حوالے سے پاکستان کا موقف دوٹوک اور واضح ہے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی کے ایک ایک قطرے پر بنیادی حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں