52لاکھ روپے خرد برد کرنے پر2بنک ملازمین گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بینک فراڈ ‘ ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کارروائی’ مالی فراڈ اور ریکارڈ میں جعل سازی میں ملوث 2 بینک ملازمین گرفتار’ ملزمان کی شناخت امانت علی اور نعمان اکرم کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو ساہیوال سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نجی بینک میں بطور برانچ منیجر اور آپریشن منیجر تعینات تھے۔ ملزمان نے مجموعی طور پر 52لاکھ روپے کی رقم خرد برد کی’ متاثرہ شہری نے بینک ملازمین کو 52 لاکھ مالیت کے چیک اپنے اکائونٹ میں جمع کروانے کے لئے دئیے۔ ملزمان نے مذکورہ چیک کیش کرنے کے بعد رقم شہری کے اکائونٹ میں جمع نہیں کروائی۔ ملزمان نے مذکورہ رقم بینک سے نکلوا کر خورد برد کر لی۔ ملزمان نے صارف کی چیک بک کا غیر قانونی طور پر استعمال کرتے ہوئے کیش بھی نکلوایا۔ شہری کے استفسار پر ملزمان نے شہری کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ فراہم کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان متعدد صارفین سے بینک فراڈ کر چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں