اسرائیل کی غزہ پر بمباری’ مزید40فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے غزہ پر بمباری کر کے مزید 40فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں اسپتالوں میں 40فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ مکمل طور پر قحط کی صورتِ حال کے قریب ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں ہونے والے مذاکرت میں جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے اور تعمیر نو پر نکتہ نظرِ پیش کریں گے۔ دوسری جانب سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج افرادی قوت کی کمی کا شکار ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں افرد نے یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں