پوری قوم بھارتی جارحیت کیخلاف متحد و بیدار ہے،ملک سہیل نیاز طور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز سٹی (رجسٹرد) فیصل آباد کے زیر اہتمام نکالی گئی ”پاک فوج تجھے سلام” ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر ملک سہیل نیاز طور’ ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سٹی میاں شاہد ریاض’ الحرم کلاتھ مارکیٹ گوردوارہ گلی کے صدر شیخ ارسلان اسلم اچھی و دیگر عہدیداروں اور ممبروں نے کی’ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک سہیل نیاز طور’ شیخ ارسلان اسلم اچھی’ میاں شاہد ریاض و دیگر مقررین نے کہا کہ آبی جارحیت کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے’ پہلگام دہشت گردی کی پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے’ پاکستان کی امن و سلامتی حفاظت و دفاع کیلئے پوری قوم سیاسی و مذہبی قوتیں بلا امتیاز رنگ و مسلک بھارتی جارحیت کے خلاف متحد و بیدار ہیں’ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے کئی مرتبہ یہ ہاتھ آزمائے ہوئے ہیں’پہلگام سانحے پر بھارت کا ردعمل غیر ذمے دارانہ اور فوری تھا’ بھارت بغیر ثبوت کے حملے کا الزام پاکستان پرلگا رہی ہے جو سراسر زیادتی ہے’اگربھارت پانی کے نام پردہشت گردی اورجنگ کی طرف رخ کرے گاتواُسے منہ توڑجواب دیاجائے گا’ انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتخابی مہم کے دوران پاکستان کارڈ کھیلنا معمول بن چکا ہے’ مقررین نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی ہمیشہ مذمت کی ہے’ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روکا گیا تو پاکستان پوری قوت سے جواب دے گا’ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں’ پاکستانی عوام متحد اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں’ ہماری امن ہماری خواہش کو ہماری کمزور نہ سمجھا جائے’ اگر بھارت اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے کوئی ایڈونچر کرتا ہے تو افواج پاکستان اس کی سانسیں بند کر دے گی اور ایسا منہ توڑ جواب دے گی کہ آئندہ بھارت کبھی پاکستان پر حملے کے بارے میں سوچ کر بھی گبھرائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں