بھارت دہشتگردی کو سیاسی ہتھیار بنانا چاہتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجر نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کو سیاسی ہتھیار بنانا چاہتا ہے۔ کشمیری عوام کیساتھ ظلم اور باالخصوص بلو چستا ن میں ہونیوالی دہشتگردی اقوام متحدہ سمیت بنادی انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے بھاری وزیراعظم کو دہشت گردقرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم کے بازوآزمائے ہوئے ہیں اگربھارت پانی کے نام پردہشت گردی اورجنگ کی طرف رخ کرے گاتواسے منہ توڑجواب دیاجائے گا۔ان کاکہناتھاکہ ایران کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش نیک شگون ہے۔دونوں ممالک ایران کیساتھ ثقافتی و تہذیبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ مشکل وقت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرے ممالک کوبھی افہام و تفہیم کے لئے اپناکرداراداکرناچاہئے۔بھارت میں انتخابی مہم کے دوران پاکستان کارڈ کھیلنا معمول بن چکا ہے۔جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت وسیع رقبے کے باوجود عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا ہے پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود زیادہ بردباری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام سانحے پر بھارت کا ردعمل غیر ذمے دارانہ اور فوری تھا، بھارت کی حکومت اور میڈیا نے بغیر ثبوت کے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت غیر ذمے دارانہ رویہ ترک کرے۔بھارتی میڈیا اور حکمرانوں کا رویہ انتہائی غیر ذمے دارانہ اور ستم ظریفی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں